سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ سوچنے اور سمجھنے کا وقت ہے، آج کی اپوزیشن کل کی حکومت میں ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی 2 روزہ قومی کانفرنس کے آخری دن خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، آئین پر عمل کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست اور معیشت کےلیے قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، ہمیں آئین کی بحالی کی جدوجہد کرنی چاہیے، ہمیں پاکستان کے مسائل کے حل پر بات کرنی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں سمجھنا پڑے گا کہ معاشی استحکام کے بغیر گروتھ نہیں ہوگی، آج کی اپوزیشن کل کی حکومت میں ہوگی، یہ سوچنے اور سمجھنے کا وقت ہے۔
دوران کانفرنس جے یو آئی نظریاتی کے شفیع الدین نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی رہنما کمزور ہیں، ہر سیاسی رہنما باری کا انتظار کرکے ڈیل کرتا ہے۔
دوسرے دن قومی کانفرنس کی صدر محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں، اس موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر، زبیر عمر، اسد قیصر اور جنید اکبر و دیگر بھی موجود ہیں۔