سبزی فروٹ منڈی میں تاجروں کو لوٹنا معمول بن گیا، نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس

May 28, 2024

کوئٹہ ( پ ر) آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہزارگنجی کے سرپرست اعلی سردار سرور خان بڑیچ۔چیئرمین مصطفی خان اچکزئی۔سینئر وائس چیئرمین لالا نور محمد بڑیچ۔وائس چیئرمین جمال الدین اچکزئی۔صدر حاجی رفو گل بڑیچ۔سینئر نائب صدر حاجی جلیل احمد اچکزئی نائب صدر ملک محمد نواز شاہوانی۔جنرل سیکریٹری حاجی شیر علی بنگلزئی۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالحکیم کاکڑ۔پریس سیکریٹری حاجی عبدالباری بڑیچ۔فنانس سیکریٹری محمد رمضان بڑیچ۔ سالار اعلی حضرت علی کاکڑ.، دیگر منڈی کے کاروباری حضرات نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن دھاڑے تھانہ شالکوٹ کیحدود سبزی فروٹ منڈی میں تاجروں کو لوٹا جا رہا ہے ۔شام ہوتے ہی گاڑی والوں کو لوٹنا روز کا معمول بن چکا ہے ۔کھلے عام لوٹ مار سے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ایسوسی ایشن نے آئی جی پولیس۔ڈی آئی جی پولیس۔ایس ایس پی پولیس۔ایس پی سریاب سرکل سے پرزور اپیل کی ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔