کیا حجِ تمتع کی نیت کرنے والا حج ِقران کرسکتا ہے؟

June 07, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:حجِ تمتع کرنے والا اگر حجِ قران کرنا چاہے، چاہے عمرہ مکمل کرنے سے پہلے ہو یا بعد میں، تو کیا اس کی کوئی صورت ممکن ہے؟

جواب:حجِ تمتع کی نیت سے احرام باندھنے کے بعد چاہے عمرہ مکمل کیا ہویا نہ کیا ہو،اس کے لیے حجِ قِران کا احرام باندھنا جائز نہیں، اگر تمتع کا احرام باندھنے والا عمرے سے فارغ ہوکر مکہ مکرمہ سے نکل کر مدینہ منورہ بھی چلا جائے، تب بھی اس کے لیے یہی حکم ہے؛ اس لیے کہ یہ شخص حکماً مکہ مکرمہ میں رہنے والا شمار ہوگا، اگر مکہ مکرمہ سے نکل کے مدینہ منورہ سے حج قِران کا احرام باندھ کر آئے گا تو دم دینا لازم ہوگا، البتہ اگر وہ حج تمتع کے عمرے سے فارغ ہوکر اپنے گھر لوٹ جائے، تو اس کا تمتع باطل ہوجائے گا اب اگر دوبارہ حج قِران کا احرام باندھ کر چلا جائے تو ایسی صورت میں حج قِران کرنا جائز ہے۔