پی ایس ایکس 100 انڈیکس کے ایک دن میں کئی ریکارڈز

June 13, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 3400 پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔کاروبار اختتام پر انڈیکس 76 ہزار 208 ہے۔

پی ایس ایس 100 انڈیکس نے کاروباری دن کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح 76388 بنائی ہے، جبکہ کاروباری حجم 63.55 کروڑ رہا۔

100 انڈیکس میں آج اضافہ کسی بھی کاروباری دن کے مقابلے بلند ترین رہا۔ اس سے قبل انڈیکس 3 جولائی 2023 کو 2446 پوائنٹس بڑھا تھا۔

بجٹ تجاویز پر آج 100 انڈیکس نے کئی ریکارڈ بنائے ہیں، انڈیکس ریکارڈ 3410 پوائنٹس بڑھا، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 76208 پر بند ہوا اور کاروباری دن کی ریکارڈ سطح 76388 بنائی ہے۔

حصص بازار میں 65 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 349 ارب روپے بڑھ کر 10133 ارب روپے ہے۔