بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پلان نہیں، شیعہ علماء کونسل

June 14, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار کا بجٹ عوام سے دوستی نہیں بلکہ دشمنی کے مترادف ہے حکمران عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔