• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ عثمانیہ شیر شاہ میں منفرد سائنسی نمائش، ماڈلز پیش کئے گئے

کراچی (جنگ نیوز) کراچی کے قدیم دینی ادارے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں منفرد سائنسی نمائش کا انعقاد ہوا، طلبہ نے اپنی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فتح وَن میزائل، خلائی جہاز، سولر سسٹم، واٹر ڈسپنسر، انسانی اعضاء سمیت متعدد سائنسی، تعمیری اور تعلیمی ماڈلز پیش کئے، جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور تحسین مل، جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے ناظم اعلٰی مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق طلبہ کی ان پیشکشوں نے یہ ثابت کیا کہ محدود وسائل کے باوجود محنت، تحقیق اور درست رہنمائی کے ذریعے معیاری اور بامقصد کام ممکن ہے، طلبہ نے بتایا کہ یہ تمام ماڈلز نہایت سادہ انداز اور محدود وسائل کے باوجود محنت اور تحقیق کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں، اس موقع پر مختلف زبانوں میں تقریری مسابقوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید