حکومت آئینی اور سیاسی جنگ پہلے ہی ہارچکی ہے، فواد چوہدری

June 18, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئینی اور سیاسی جنگ پہلے ہی ہار چکی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے جو حالات ہیں، انہوں نے کسی بات پر نہیں آنا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی اور سیاسی جنگ پہلے ہی ہار چکی ہے، تحریک انصاف کا فوکس اس وقت اپوزیشن اتحاد ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان، جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور محمود اچکزئی جب تک اکھٹے نہ ہوں، مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے ان جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرے، اس کے بعد حکومت سے بات چیت کرے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کی سیاسی حکمت عملی سامنے نہیں آسکی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کتنے عرصے سے جیل میں ہیں، عوامی حمایت ہونے کے باوجود جو رزلٹ آنا چاہیے وہ نظر نہیں آ رہا۔