چھٹیاں منانے والے کار کرایہ پر دینے والی کمپنی گولڈ کار سے گاڑی لینے سے گریز کریں

June 23, 2024

لندن (پی اے) چھٹیاں منانے والوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ کار کرایہ پر دینے والی کمپنی سے گاڑی لینے سےگریز کریں، جو صارفین کے اطمینان کے سروے میں آخری نمبر پر ہے۔ صارف گروپ وچ ؟ کے مطابق گولڈ کار، جو کہ اسپین، پرتگال، فرانس اور امریکہ جیسے ممالک میں کام کرتی ہے، اس نے کنزیومر گروپ کی سالانہ رپورٹ میں مجموعی طور پر 52فیصد کا اسکور حاصل کیا، اسے رقم کی قیمت، کار کی تفصیل سے مماثل حقیقت، کار کو پہنچنے والے نقصان کا ریکارڈاور کسٹمر سروس کیلئے ممکنہ پانچ میں سے صرف دو ستاروں سے نوازا گیا۔ گولڈ کار استعمال کرنے والے جواب دہندگان میں سے 20 فیصدنے کہا کہ انہیں کار کی حالت سے متعلق مسائل ہیںاور 23 فیصد نے اطلاع دی کہ جب وہ گاڑی لیتے یا واپس کرتے ہیں تو اضافی چارج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی پچھلی تحقیقات میں ایسے معاملات پائے گئے جو کاروبار کے دباؤ میں فروخت کے ہتھکنڈوں میں ملوث تھے تاکہ صارفین کو ڈیسک پر اضافی انشورنس خریدنے کی ترغیب دی جا سکے۔ دوسرے نمبر پر سب سے کم مجموعی اسکور کے ساتھ کار کرایہ پر دینے والی کمپنی ڈالر (56فیصد) تھی، اس کے بعد ریکارڈ گو (57فیصد)، بجٹ (61 فیصد) اور سکسٹ (64 فیصد) تھی۔ وچ ؟ میگزین ایڈیٹرروری بولانڈ کے مطابق کینری جزائر پر مبنی دو برانڈز نے سب سے زیادہ اسکور حاصل کئے۔ آٹو ریزن (92فیصد) اور سیکار Cicar (91فیصد)جبکہ ٹاپ رینک والے بروکر زیسٹ کار رینٹل (90فیصد) تھے۔ ٹریولنے کہا کہ کار کرایہ پر بکنگ سیدھی ہونی چاہئےلیکن اکثر و بیشتر یہ جنگلی مغرب کی طرح محسوس ہوتا ہے، جس میں مسافر بھرے تجربات، ناقص کسٹمر سروس اور جعلی فیسوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔خاص طور پر گولڈ کار سے گریز کیا جائےکیونکہ گاہک بار بار ناقص کسٹمر سروس کے دباؤ سے لے کر سنگین مسائل کی اطلاع دیتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کو اس موسم گرما میں بہترین ممکنہ تجربہ حاصل ہے، یقینی بنائیں کہ آپ کسی معروف فرم کے ساتھ بکنگ کرائیں گولڈ کار کے ترجمان، جو یوروپکار موبلٹی گروپ کی ملکیت ہے، نے کہاگولڈ کار یقیناً ان نتائج سے مایوس ہے یہ تحقیق فروری اور مارچ میں 2324 بالغوں کے سروے پر مبنی تھی۔