شو’ہارنا منع ہے‘ میں دلچسپ صورتحال: میزبان کے سوال پر شرکاء کے قہقہے

June 24, 2024

اسکرین گریب

جیو نیوز کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون نے سابق قومی کھلاڑی و موجودہ سیاست دان کے حق میں نعرہ لگا دیا۔

جیو نیوز کے نامور و مزاحیہ شو میں جہاں معروف کھلاڑی احمد شہزاد، عمران نزیر اور امام الحق اپنے تجزیے پیش کرتے ہیں وہیں شرکاء بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے نت نئے سوال پوچھ کر اُن کی معلومات کو جانجتے ہیں۔

ایسی ہی ایک صوتحال گزشتہ شو میں پیش آئی جب شو میں شریک ایک خاتون نے کھلاڑیوں کے بجائے میزبان تابش ہاشمی سے سوال پوچھا کہپاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں وہ کونسا ایسا کھلاڑی ہے جس نے اپنے کریئر کے دوران کبھی کوئی نو بال نہیں کروائی؟

اس سوال پر تابش ہاشمی شش و پنج میں مبتلا ہو گئے جبکہ عمران نزیر نے خاتون کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اُس کھلاڑی کا نام عمران خان ہے۔

اس پر خوشی سے نہال خاتون نے کہا جی بالکل یہ جواب درست ہے۔


خاتون نے فرطِ جذبات میں سابق کھلاڑی کے نام کا نعرہ بھی لگا دیا، اس پر تابش ہاشمی نے خاتون سے کہا کہ بہت اچھے، میڈم آپ نے اپنا کام مکمل پورا کر لیا ہے، آپ بھیجی گئی ہیں یا شو میں آپ خود آئی ہیں؟

میزبان کے اس سوال پر پورا سیٹ قہقہوں سے گونج اٹھا۔