ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف واقعات میں بجلی چوری،بھیک مانگنے،ٹریفک روانی متاثر کرنے اور تیزرفتاری کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔بجلی چوری کے الزام میں بی زیڈ پولیس نے ملزمان احمد رضا،مصطفیٰ، نوید،امجد،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم نعیم دریں اثنا بھیک مانگنے کے الزام میں شاہ رکن عالم پولیس نے ملزمان طاہرہ بی بی، تسلیم بی بی، نکو بی بی،راجن بی بی،شہناز بی بی،تیزرفتاری کے الزام میں سٹی جلالپور پولیس نے ملزم گل بہار جبکہ ٹریفک روانی کرنے کے الزام میں ممتازآباد پولیس نے ریڑھی بان ملزم رمضان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔