غلام نبی نوشہری نے اسلام اورانسانوں کی خدمت کی ،ملی یکجہتی کونسل

June 26, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی اور تحریکِ آزادی کشمیر کے بزرگ رہنما غلام نبی نوشہری کی موت شہادت کی موت ہے۔ انہوں نے ساری زندگی اسلام، آزادی اور انسانوں کی خدمت کی ۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، لیاقت بلوچ، پیر ہارون گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مفتی گلزار نعیمی، پیر صفدر گیلانی، علامہ زاہد محمود قاسمی، سید ناصر شیرازی، علامہ عارف واحدی، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیاء اللہ بخاری، قاری یعقوب شیخ اور دیگر رہنماؤں نے کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک ختم کرنے کے لیے بھارت نے ظلم، جبر، فریب، دھوکہ دہی کے ہر ہتھکنڈے استعمال کیا ۔