رمیش سنگھ اروڑہ اور سکھ یاتریوں کالاہور پریس کلب کادورہ

June 29, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ،چندی گڑھ پریس کلب کے سابق صدر،سیکرٹری جنرل انڈین جرنلسٹس یونین بلندر سنگھ جموں کی قیادت میں سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، رانا شہزاد ، بدر سعید اوردیگر نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص سکھ برادری کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصلہے ،ارشد انصاری نے کہا کہ لاہور پریس کلب اور بھارت میں چندی گڑھ پریس کلب دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید استوار کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔