حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی ،جے یو آئی

June 29, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء مولانا محمد امجد خاننے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام کی اشاعت کے لیے حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی ،کسی امپورٹڈ نظام سے ملک سے بحران ختم نہیں ہوسکتے ہیں ،مولانا محمودمیاں نے جامعہ مدنیہ میں کہاکہ حضرت عثمان غنی کی حیات انسانیت کے مینار نور اور مشعل راہ ہے ، حافظ نصیر احرار نے کہاکہ حضرت عثمان غنیؓ کی حیات طیبہ حکمرانوں اور دولت مندوں کے ساتھ ہر انسان کے لیئے مشعل راہ ہے ،مولانا محب النبی،مولانا نعیم الدین،حافظ اشرف گجر ،حافظ غضنفر عزیز ،مفتی عبد الحفیظ ،مولانا عبد الودودشاہد،مولانا عبد الوحید اشرفی،قاری عمران رحیمی ،مولانا امجد سعید ، مولانا فصیح الدین سیف ،قاری شبیر احمد عثمانی ،قاری زکریا نے مختلف مساجد میں خطبہ جمعہ میں کیا۔