6ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا یکم جولائی سے آغاز

June 29, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) 6ہائی رسک اضلاع میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا، 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اس بات فیصلہ انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کی سربراہی میں اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں جولائی مہم کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خضر افضال نے بتایا کہ ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ شامل ہیں ۔ خضر افضال نے تصدیق کی کہ مثبت ماحولیاتی نمونوں کے بعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے ۔ لاہور اور راولپنڈی میں مہم 7روز جبکہ بقیہ اضلاع میں 5 روز جاری رہے گا۔