سی بی ڈی مون سون کیلئے پوری طرح تیار ہے، عمران امین

June 29, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) نے آئندہ رواں سال مون سون کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ پر کئی احتیاطی اقدامات نافذ کیے ہیں۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے، سی بی ڈی پنجاب نے دو عارغی سمپ پمپس نصب کر کے انکا کامیاب ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا ہے گا۔عمران امین سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے اتھارٹی کی تیاریوں پراعتماد کااظہار کیا ۔مزید برآں والٹن روڈ کیریج وے اکتوبر 2024 تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔