ڈی جی پی ڈی ایم اے کی نالوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت

June 29, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت مون سون بارشوں بارے اجلاس ہوا،اجلاس میں لاہور ،فیصل آباد،راولپنڈی گجرانوالہ اور ملتان کے واسا حکام نے شرکت کی۔ ڈی سیز کی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کیمپس کے قیام اور انخلاء کے پلان بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو نالوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ نالوں کے راستوں میں موجود تجاوزات کا خاتمہ کریں ۔