خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی کے دورس نتائج پرمشتمل اقدامات پرعمل کیاگیا،ثمن رائے

June 29, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ثمن رائے نے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے عوام کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی کے لئے دوررس نتائج پر مشتمل اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جس کے تحت محکمہ بہبود آبادی نے دیگر صوبوں کو بھی ان اقدامات پر عمل پیرا ہونے کہ راہ دکھا دی ہے۔ خصوصی اقدامات کے تحت پنجاب کے 10 اضلاع میں 1300 امام و خطیب حضرات جمعہ کے خطبوں اور چھوٹے اجتماعات کے دوران چھوٹے خاندانی اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔