مشاورت کرکے محرم سے پہلے ہی تمام معاملات حل کرلیں،آئی جی

June 26, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزی افسروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام، امن کمیٹیوں کی مشاورت سے ایشوز قبل از وقت حل کر لیں ،انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی اورکہاکہ حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے جدید آلات و ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ اقلیتوں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔مزید برآں آئی جی نے کچہ کریمنلز، قتل، ریپ، اغوا برائے تاوان کے مقدمات کے ملزم گرفتارکرنے پرپولیس ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ئی جی پ نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کران پراحکامات جاری کیے۔