ماڈل زینت جمیل کے شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع

June 26, 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے ) ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے ماڈل زینب جمیل کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے پولیس سے یکم جولائی تک تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔ مزید برآںسابقہ اداکارہ زینب جمیل نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں مطالبہ کیاہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز انہیں انصاف دلائیں ،انہوں نے کہاکہ ان پرقاتلانہ حملہ کا ملزم گرفتارکیاجائے۔