گرجاگھروں کے ذریعے سیاحت کوفروغ دینے کی پالیسی بنارہےہیں، رمیش اروڑہ

June 26, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت اور تعمیر و توسیع وغیرہ کے لئے ریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے۔ گرجا گھروں کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے بارے ایک پالیسی بنا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں سالویشن آرمی چرچ کے دورے کے موقع پر کیا۔