100 لفظوں کی کہانی

June 28, 2024

آپ نے سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو ضرور دیکھی ہوگی

جس میں ہم چوک پر ایک شخص کو زندہ جلا رہے ہیں۔

آگ لگانے کے بعد وہ ویڈیو میں نے ہی بنائی تھی۔

وہ شخص دوسرے مذہب کا تھا۔

چند ماہ بعد ہم نے ایک اور شخص کو جلایا۔

وہ دوسرے صوبے کا تھا۔

چند ماہ بعد ایک اور شخص کو جلایا۔

وہ دوسری نسل کا تھا۔

چند ماہ بعد ایک اور شخص کو جلایا۔

وہ دوسری زبان کا تھا۔

چند ماہ بعد ایک اور شخص کو جلایا۔

وہ دوسری ذات کا تھا۔

پھر پتا نہیں کیوں میری باری آگئی۔