سفیرِ یورپی یونین نے وفاقی وزیر کو پاکستان کی جی ایس پی پلس سے جڑی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا

June 28, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

یورپین یونین کی سفیرڈاکٹر رینا کیونکانے پاکستانی وفاقی وزیر جام کمال خان سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات یورپین یونین کی سفیر نےوفاقی وزیر کو جی ایس پی پلس سے جڑی ہوئی پاکستان کی ذمہ داریوں اور نئے یورپین مانیٹرنگ سائیکل کے بارے میں آگاہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئےپاکستان میں موجود یورپین یونین آفس نے بتایا کہسفیرِ یورپین یونیننے پاکستان میں تجارت کے وفاقی وزیر جام کمال سے کن امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا پر یورپین یونین پاکستان کے دفتر سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ای یو ایمبیسڈر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جی ایس پی پلس ذمہ داریوں اور نئے مانیٹرنگ سائیکل کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پاکستان کے پاس یہ دکھانے کا ایک موقع ہے کہ اس نے انسانی و مزدوروں کے حقوق، ماحول اور گورننس کے لیے کیا کام کیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحریر کیا گیا ہے کہ یورپین سفیر نے وفاقی وزیر تجارت کو ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور سفارشات کو تسلیم کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔