فیصل واؤڈا سپریم کورٹ کے احاطے میں سجدہ ریز

June 28, 2024


سینیٹر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں میڈیا ٹاک سے پہلے سجدہ کیا ہے۔

سینیٹر فیصل واؤڈا اپنے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس واپس ہونے پر سجدۂ شکر بجا لائے۔

فیصل واؤڈا سپریم کورٹ سے نکلتے ہی سپریم کورٹ کے احاطے میں سجدہ ریز ہو گئے۔

فیصل واؤڈا سجدۂ شکر ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کر لی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔