مسائل کے حل کیلئے دوست ممالک سے رابطہ کریں، اسد قیصر

June 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ہے کہ نہ کہیں مداخلت کریں گے نہ کرنے دیں گے، مسائل کے حل کیلئے دوست ممالک سے رابطہ کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے افغانستان سے اچھے تعلقات کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ بنایا گیا ہے جس سے عوام پس جائیں گے، یہ ٹیکس غریب عوام کو تباہ کردے گا۔