بابر، رضوان اور شاہین کو بنگلہ دیش سیریز سے ڈراپ کئے جانے کا امکان

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی دستیابی کا اشارہ دے دیا ہے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ شروع کردی ہے۔ پیر سے وہ نیٹس پر بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم سے بابر، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا قوی امکان ظاہرکیا جارہا ہے،تاہم بابر اعظم نے ٹریننگ شروع کر کے پیغام دے دیا ہے کہ وہ اس سیریز کے لئے دستیاب ہیں، جس کے لیے وہ خود کو فٹ رکھ رہے ہیں، بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں حصہ لیں گے۔