شیخ رشید کو بجلی کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا

July 01, 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں پریشان ہوگئے۔شیخ رشید کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا،شیخ رشید کو پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔