محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

July 01, 2024

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان آج (پیر کو)بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کرینگے ،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے۔درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین تھے۔ آئین کے ارٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔