داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہفتہ طلباء آج شروع

July 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہفتہ طلباء آج پیر سے شروع ہورہا ہے ۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کے خصوصی اقدامات کے تحت دوسری بار منائے جانے والے ہفتہ طلباء میں متعدد سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام ہفتہ طلباء (سمر گالا) میں نعت خوانی کا مقابلہ ، اسلام ، اتحاد کا مرکز کے عنوان سے سیمینار ، کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیبل ٹینس ، والی بال ، شطرنج ، کمپیوٹر گیمنگ ، کارنیول ڈے پر کریکٹر سرگرمی ، دستخطی مہم ، فلم اور گالا ڈنر سمیت مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز انجینئر صدام علی کھچی اور پروگرام ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی کا کہنا ہے کہ ہفتہ طلباء کے انعقاد کیلئے طلباء کی تمام سوسائٹیز کا کردار انتہائی اہم ہے جو ہفتہ طلباء کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ، سمسٹر کے اختتام پر منعقد ہونے والے ہفتہ طلباء کے دوران کلاسز نہیں ہوں گی اور تمام طلباء پرجوش سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔