تاجر سے 15 لاکھ روپے لوٹنے والے مبینہ ملزمان گرفتار

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم اباد میں کپڑوں کے تاجر سے 15لاکھ روپے لوٹنے والے مبینہ ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا، تاجر خیراللہ کپڑوں کا بورا اور 15لاکھ کیش لیکر مال کی خریداری کے لئے رکشے میں سوار ہو کر بولٹن مارکیٹ جارہا تھا2مسلح ملزمان نے نارتھ ناظم آباد بلاک 2مین روڈ لائف لائن اسپتال کے قریب تاجر سے15لاکھ روپے لوٹ لئے تھے،پولیس کاکہناہےکہ لیاقت آباد تھانے کی حدود بانٹوا نگرندی کنارہ سے ملزمان کو لیاقت پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، پرس ،دستاویزات، رکشہ اور نقد رقم برآمد کرلی ،ملزمان سے برآمدہ سامان نارتھ ناظم آباد بلاک B کپڑوں کے تاجر سےڈکیتی کے بعد لوٹا گیا تھاملزمان واردات کے لئے رکشہ کا استعمال کرتے تھے، جبکہ رکشہ ڈرائیور سواری کو بٹھا کر اپنے ساتھیوں کو مطلع کرتا تھاگرفتار ملزمان میں بلال شاہ، حنیف الرحمن اور عامر حبیب شامل ہیں۔