ٹرالر اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر جاں بحق

July 01, 2024

سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پرانے ٹول پلازہ علی واہن بائی پاس کے مقام پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ اسکول ماسٹر غلام حیدر شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا. پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔