سسرالیوں نے خاتون کو زہر دیدیا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

June 29, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) سسرالیوں نے 20 سالہ خاتون کو زہر دے دیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بدھلہ سنت پولیس کو کھگے والا سے محمد نوید نے اطلاع دی کہ میری ہمشیرہ آسیہ بی بی کو اس کے شوہر کالے خان اور ساس نے زہر دے دیا ۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔