پشاور،2 افراد قتل ،2 لڑکیوں سمیت 3 افراد کو اغوا کر لیا گیا

June 29, 2024

پشاور( جنگ نیوز)متھرا میں قتل ہونے والا فرمان آئس کا نشئی تھا نامعلوم نے قتل کیا ،وقار کو کھیتوں کو پانی کے تنازعہ پر قتل کیا گیا دوسری شادی کے تنازعہ پر اغوا ہونیوالا نوجوان بازیاب ،دونوں طالبات کو شادی کا جھانسہ دیکر اغواء کیا گیا مسماۃ ( ب) زوجہ الیاس خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا جواں سال بیٹا فرمان اللہ بہنوئی سکندر کے گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا اگلے روز اس کی لاش کھیتو ںمیں پڑی ہے۔ ادھر تھانہ بڈھ بیر پولیس نے بتایاکہ دو روز قبل کھیتوں کو پانی دینے کے تنازعہ پر زخمی وقا رزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زوجہ مثل خان سکنہ متھرا نے پولیس کو بتایا کہ پہلی بیوی کے والد فرمان اللہ اپنے بھائیوں گوہر ٗبیت اللہ ٗغفران اللہ اور شاہ فیصل اور اپنے بیٹوں واصف اللہ ٗجاوید علی اور ارشد علی کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس آیا اوراس کے بیٹےعبد اللہ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے پولیس نے مغوی کو بازیاب کرکے اس کے سسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔شفیع اللہ نے پولیس کو بتایاکہ اسکی 13سالہ بیٹی ر ابراہیم سکنہ افغانستا ن نے اپنے دوست روح اللہ کی ایماء پر بہلاپھسلا کر اغوا کر لیا ۔تھانہ چمکنی کی حدود سے میٹرک کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا پولیس نے ملزم حسین اصغر اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔