ڈی جی ایل ڈی اے کاکنٹرولڈ ایکس کوریڈرو منصوبے کادورہ کاموں کاتفصیلی جائزہ

June 30, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے گزشتہ روز کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سگیاں تا بابو صابو سروس روڈ پر جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرنے بریفنگ دی ۔ڈی جی نے سروس روڈ پر موجود الائیڈ سروسز کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ۔،انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل پیکج ٹو کے اطراف ڈرین پر کام دن رات کرکے مکمل کیا جائے۔پیکج ٹو کی سروس روڈ کے نیرو ایریا میں کام تیز کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل اپنایا جائے۔ بعدازاں سائٹ آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر، چیف انجینئر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہر صورت بلا تعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی نے کہا کہ منصوبے کے بقیا کاموں کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔