آئی جی نے ایک اورشہیدکے اہلخانہ کوذاتی چھت فراہم کردی

July 02, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک اور شہید جوان کے اہلخانہ کو ذاتی چھت فراہم کر د ی ،شہید کی اہلیہ، دو بیٹیاں اور 3 بیٹے ذاتی گھر میں زندگی گزاریں گے۔ ڈی جی خان کے جوان غلام حسن شہید کے اہل خانہ کو گلبرگ ہاؤسنگ سکیم میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کاگھرخرید کرفراہم کیاگیا۔علاوہ ازیںآئی جی نے کہاکہ پی ایچ پی کے سروس رولز 2024 منظور ہو چکے، عنقریب بڑی تعداد میں پروموشنز ہونگی۔