مناواں ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ، 16سالہ لڑکی جا ں بحق

July 02, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)مناواں میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے سولہ سالہ عائشہ نور سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔پو لیس کے مطا بق دولہا کے دوستوں نے مہندی کی تقریب میں برسٹ فائر کیا، ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، ملزمان فرار ہوگئے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، دولہا کے والد اور والدہ کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاہے۔