ایرانی وفد کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دورہ

July 02, 2024

لاہور( پ ر) ایرانی یونیورسٹیز کے گیارہ رکنی وفد کایونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عالم سعیدکی زیرصدارت تقریب میں تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔جن میںتحقیق اور علم کا تبادلہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے اور سائنسی منصوبوں کی ترقی شامل ہیں۔