اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میلنگ سے لاکھوں روپے ہتھیالئے گئے

July 02, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)19سالہ لڑکے کونشہ آور شے پلاکراجتماعی زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرتے ہوئے 30لاکھ روپے اور طلائی زیورات ہتھیالئے گئے۔ تھانہ مندرہ کو ساجد محمود نے بتایاکہ اس کے 19 سالہ بیٹے نے بتایا کہ گزشتہ چھ سات ماہ سے محسن ، عبدالرحمٰن ، شازیب اس کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتے آ رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ محسن کے گھر پانی میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر پلا کے میرے ساتھ تینوں نے زیادتی کی اور فلم بنا لی اور بلیک میل کرتے رہے۔ ہر مرتبہ فلم بنا کراپ لوڈ کرنے اور قتل کی دھمکیاں دے کر مجبور کرتے رہے کہ گھر سے رقم اور زیورات لیکر آؤ ۔