جڑواں شہروں کے مضافات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا، آمنہ فیصل

July 02, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اسلام آباد چیمبر کو کاروبار کے فروغ کے لیے جڑواں شہروں کے مضافات میں اپنی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔یہ بات آمنہ فیصل، جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ نے یہاں اسلام آباد چیمبر میں اس کے صدر احسن بختاوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے مہمان خصوصی کو دارالحکومت کی تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ICCI کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ زبیر ملک ،ظفر بختاوری،شیخ طارق ،رافعت فرید، خالد چوہدری اور ثناء اللہ درانی بھی موجودتھے۔