پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

July 02, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوانے کی مہم شروع ہوگئی ۔ راولپنڈی سمیت پانچ اضلاع لاہور، لودھراں، مظفر گڑھ، بہاولپور میں مہم شروع کی گئی ہے۔ راولپنڈی اور لاہور میں یہ مہم سات روز جبکہ بقیہ اضلاع میں پانچ روز رہے گی۔ضلع راولپنڈی میں9 لاکھ 6 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔