لیاری میں زیرتعمیر بلڈنگ کا حصہ گرنے سے متصل مکان مکمل تباہ

July 01, 2024

کراچی(اعظم علی /نمائندہ خصوصی )کراچی کے علاقے لیارینیوکمہار واڑہمیں زیرتعمیر عمارت کابڑاحصہ برابر والے کے مکان پر آگراجس سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ‘ اہل خانہ گھر پر موجودنہیں تھے جس کی وجہ سے ےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے جس سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا امکان ہے،مکینوں نے ایس بی سی اے ‘ اسسٹنٹ کمشنر لیاری اور ڈپٹی کمشنر جنوبی سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ عمارت کو فوری منہدم کرکے بلڈرکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے بغیر اورناقص مٹیرل سے تعمیر ہونیوالی عمارتیں مقامی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی ہے،ذرائع کے مطابق عمارت کی تعمیر کے لئے ایس بی سی اے سے کوئی منظوری نہیں لی گئی ہےجبکہ بلڈنگ کی تعمیر میں بھی انتہائی ناقص مواد استعمال کیاگیاہے ۔