سرجانی میں جھاڑیوں سے خاتون کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی سیکٹر50 نیک محمد گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ایک خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی جو پوری طرح مسخ ہوچکی ہے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہناہےکہ لاش ناقابل شناخت ہے ،بالوں سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ لاش کسی خاتون کی ہے ،جس مقام سے لاش ملی وہاں کوئی آتا جاتا نہیں ہے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ مذکورہ خاتون کو کسی جگہ پر قتل کرنے کے بعد یہاں لاکر پھینکا گیا ہے، شناخت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، علا وہ ازیں فیڈرل بی ایریابلاک 15 رحمانیہ مسجد،ندیم سرور گرائونڈ کے قریب گھر سے 60 سالہ زاہدہ زوجہ احمد اور اسکےبیٹے 32سالہ طارق کی لاشیں ملیں، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کاکہناہےکہ بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔