چھوٹے تنازع کو بڑا بننے سے روکنے کیلئے بچوں کی کردار سازی

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چھوٹے تنازع کو بڑا بننے سے روکنے کے لئے بچوں کی کردارسازی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں سرچ فار کامن گراؤنڈ اور عورت فاؤنڈیشن کے مشترکہ پروجیکٹ " خواتین معمار امن" کے زیر اہتمام یونیورسٹی روڈ پر قائم نجی اسکول میں ٹیچرز کی ایک روزہ ٹریننگ منعقد کی گئی عورت فاؤنڈیشن کی ممبر اورویمن پیس آرکیٹیک حبا رضوان نے اپنے ٹریننگ سیشن، ایجوکیٹرز ایز پیس بلڈر: "تنازعات اور کردار کی ترقی میں اساتذہ کا کردار" جیسے موضوع پر ٹریننگ دی ،اس موقع پر اسکول میں نجی اور سرکاری اسکول سے تعلق رکھنے والے اساتذہ موجود تھے جبکہ ایک اورویمن پیس آرکیٹیک ردا رحمن نے بھی ٹریننگ میں شرکت کی ،حبانے اس بات پر زور دیا کہ کلاس روم میں بچوں کے درمیان تنازعات کو پر امن طور پرحل کیا جا سکتا ہے،سیشن میں اساتذہ نے سیکھا کہ شناخت، تنازع اور امن ساز بننے کے لئے درکار مہارتوں کو کس طرح استعمال میں لایا جائے، بعد ازاں تمام شرکا ء کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔