اسلام میں دیگر مذاہب و مکاتب کا احترام ہے، حسینیہ کانفرنس

July 01, 2024

کراچی(پ ر) جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت حسینیہ کانفرنس محمد ابراہیم آڈیٹوریم ،لیاقت نیشنل لائبریری میں مولانا شہشناہ حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی ، خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ صلح و امن خانوادہ رسولﷺ کا خاصہ تھا لیکن اپنے مقاصد کی تکمیل بھی آپ جانتے تھے ،اسلام میں دیگر مذاہب و مکاتب کا احترام ہے، اس پر آشوب دور میں ہمیں فلسطینی مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا اور ان کی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی ،معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور اسلام کا پرچم سربلند کرنا ہوگا ،کانفرنس میں نمائندہ اسلامی جمہورییہ ایران غلام عباس، صدر آرگنائزیشن حسن صغیر عابدی اور دیگر نے خطاب کیا ،بعد ازاں عسکری دیوجانی اور مولانا اطہر مشہدی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل،مجلس وحدت المسلمین،امامیہ اسٹوڈنٹس اور سکھ برادری کے رہنما ئوں تمام مذاہب و مکاتب کے علماء خطباء،اسکالرز و دانشورز اور وکلا برادری نے شرکت کی۔