ماڑی پور بس حادثہ، خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کا اظہار افسوس

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ماڑی پور میں کوسٹر حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بہتر اور فوری علاج کیلئے اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے جائیں، ادارے واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں تاکہ آئندہ ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جاسکے، علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماڑی پور میں بس حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔