کورنگی، مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کرکے مالک کو قتل کردیا

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی 6 نمبر میں واقع زبیر اسٹیل ورک کے نام سے قائم دکان پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں دکان پر موجودکان کا مالک 25سالہ وسیم ولد عبدالوہاب جا ں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کواسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے9 ایم ایم پستول کے خول قبضے میں لیکر شواہد محفوظ کرلئے،جا ں بحق نوجوان کے کزن وقاص نے میڈیا کو بتایا کہ میری اور وسیم کی دکان آنے سامنے ہے ،میں کھانا لینے گھر آیا تھا،مجھے فون آیا کہ وسیم کو گولی ماردی ہے،گلی میں موجود افراد نے بتایاکہ موٹر سائیکل سوار2افراد تھے جنہوں نے فائرنگ کی، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی ناصر محمود نے بتایاہےکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،پولیس کو حملہ سے متعلق کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائےگا۔