عبداللّٰہ شاہ غازی کے فیضان سے عاشقان رسولؐ فیضیاب ہورہے ہیں، ثروت اعجاز

July 01, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے مزار پر بھی حاضری دی، اراکین کراچی رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران موجود تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حضرت سید عبداللّٰہ شاہ غازی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سیرت و کردار پر بات کی جائے تو کوئی بھی ان کی مکمل سیرت و کردار پر روشنی نہیں ڈال پائے گا ایسی شخصیات کو اولیاء اللّٰہ کہا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا عبداللّٰہ شاہ غازی رحمۃ اللّٰہ علیہ کےفیضان سے آج بھی بالخصوص کراچی اور بالعموم پاکستان بھر کے عاشقان رسولؐ فیضیاب ہو رہے ہیں۔