محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں، وزیر داخلہ

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس کے مقامات،برآمد ہو نیوالے ماتمی جلوسوں،مرکزی جلوس کی گذرگاہوں، مرکزی اجتماع گاہوں سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں ، رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کے لحاظ سے پولیس کے مجموعی اموراور ذمہ داریوں کے خصوصی حوالوں پر مشتمل سیکیورٹی و کمیونیکیشن پلان ترتیب دیکر ارسال کیا جائے۔