گورنر نے صوبہ سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

July 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبہ سندھ کےآئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی، گورنر نے فنانس بل 25-2024 پر دستخط کردیئے جس کےبعد بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا، واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔