گزشتہ ہفتے 22 مبینہ مقابلوں میں 25 زخمی سمیت 36 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نےگزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں 22 مبینہ مقابلوں کے دوران 25 زخمی سمیت 36 ملزمان کو گرفتارکیا ، ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے 28 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 841 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا،جبکہ منشیات فروشی کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 59 کلو 845 گرام چرس، 01کلو 309 گرام آئس وکرسٹال، 793 گرام ہیروئین اور 24بوتلیں شراب ، شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 134 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 2 ہینڈگرنیڈ بھی برآمد کئے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 48 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں۔