جہانگیر آباد، گھر سے 2 افراد کی سربریدہ لاشیں ملیں

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسرت کالونی کچی آبادی جہانگیر آباد میں واقع گھر میں کمرے کے 55سالہ محمد ایوب ولد شمس الدین اور سبے خان کی لاشیں ملیں جنہیں گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا،پولیس کاکہنا ہےکہ قتل کئے جانے والے دونوں افراد میٹروول میں برف کا کام کرتے تھے اور گذشتہ 8 برسوں سے ساتھ اسی مقام پر رہتے تھے،واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے ۔